محکمہ سوشل ویلفیئر ترقی نسواں کے زیر اہتمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں خواتین کی ہنر مندی کیلئے تین بڑے منصوبہ جات کا آغاز

پیر 28 مئی 2018 18:25

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر ترقی نسواں کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں خواتین کی ہنر مندی کے لئے تین بڑے منصوبہ جات کا آغاز، نئی سکیم کے تحت خواتین کو باروز گار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔ محکمانہ رولز بنا دئیے گئے ہیں۔ ملازمتوں میں خواتین کے کوٹہ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر و ترقی نسواں کے آزادکشمیر میں تین بڑے پروجیکٹس پر عملدرٓمد شروع کر دیا ہے آزادکشمیر کے تینون ڈویژنل ہیڈکواٹرز میر پور، پونچھ مظفرآباد میں سیلز اینڈ پرودکشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر سماجی بہبود و ترقی نسواں ڈاکٹر محترمہ قدسیہ بتول کی اصلاحات کی بدولت محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تربیتی مراکز میں تیارکردہ مصنوعات کو سیلز سنٹرز میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا جس سے محکمہ اور ہنرمندخواتین کو ذرائع آمدنی کے مواقع میسر ہوں گے۔ ترقی نسوان کے تربیتی مراکز میں جدید مشینری کی فراہمی کی گئی ہے اور جدید تقاضوں کے مطابق خواتین کو کڑھائی سلائی نیٹنگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں قائم ترقیاتی سنٹرز میں پانچ سو کے لگ بگ طلباء کو داخلے دئیے گئے ہیں ۔

فنی تربیت کی کی تمام سکیمیں پروجیکٹس کامیاب ہو رہے ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو وویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز کے دائرہ کار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چھوٹے بچوں کے لئے دفاتر ہی میں ڈے کیئر سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بچنوں والی خواتین ملازمین اس سے مستفید ہوںگی۔ خواتین کے ملازمتوںکے کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ دور افتادہ علاقوں خواتین کے ملازمتوں کے کوٹہ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

عدالتوں میں زیر التواء ملازمین کے کیسز کو یکسو کیا جا رہا ہے ملازمین کے تحفظ کے لئے محکمانہ رولز سازی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ سماجی بہبود کے ملازمین کی مستقلی کے لئے تحت ضابطہ قانون کے مطابق کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تحت ضابطہ قوانین کے تحت ملازمین کو نارمل مزانیہ پر لایا جا رہا ہے۔ محکمہ کے فعال ہونے سے آزاد کشمیر میں ہنرمندی کی تعلیم کی طرف رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

ترقی نسواں کے تربیتی مراکز کی کاکردگی انتہائی شاندار ہے۔ ڈائریکٹر سماجی بہبود ڈاکٹر محترمہ قدسیہ بتول کی کاوشوں کی وجہ سے اداروں میں ملازمین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آزاد کشمیر بھر میں کام کرنے والی این جی اوز کے لئے کوڈ آف کنٹریکٹ کا تعین کرتے ہوئے قانون کے مطابق کام کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔ کام چوری خرد برد کے سوراخ بند کر دئیے گئے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر کی گڈ گورننس کی پالیسی کے مطابق ترقی نسواں کو آزاد کشمیر کا فعال محکمہ بن گیا ہے۔ جس کا کریڈٹ محترمہ سیدہ قدسیہ بتول کو جاتا ہے۔ حکومتی اور عوامی سطح پر ان کی کاکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔