نگران وزیراعلی پنجاب کے نام پر مشاورت کیلئے شہبازشریف اور محمود الرشید کے درمیان ملاقات منسوخ ‘ (کل) ہو گئی

پیر مئی 18:39

نگران وزیراعلی پنجاب کے نام پر مشاورت کیلئے شہبازشریف اور محمود الرشید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) نگران وزیراعلی پنجاب کے نام پر مشاورت کیلئے وزیراعلی شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی،دونوں رہنمائوں میں ملاقات آج (منگل) ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے شہبازشریف اور محمود الرشید میں ملاقات طے تھی جس میں نگران وزیراعلی کے نام مشاورت کی جانی تھی تاہم نامعلوم وجوہات پر دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات منسوخ ہو گئی ،اب یہ ملاقات آج ہو گی واضح رہے کہ وزیراعلی شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان25 مئی کو بھی ملاقات ہو چکی ہے جس میں نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :