ناصر الملک دھاندلی الزامات کی تحقیقات کرچکے ،امید ہے ایسے انتخابات کرائینگے جس سے قوم کا اعتماد بحال ہو ‘ شاہ محمود قریشی
نگران وزیرا عظم کے نام پر کوئی تحفظات نہیں ،خیبر پی کے میں نگران وزیر اعلیٰ کا نام آئینی طریق کار کے مطابق طے ہوا سب کو قبول کرنا چاہیے ‘ گفتگو
پیر 28 مئی 2018 18:39
(جاری ہے)
ان کے سامنے سارا نقشہ اور تصویر ہے اس لئے قوم کی امنگیں اور توقعات ان کے سامنے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ماضی کے تجربے اور روداد کو سامنے رکھتے ہوئے 2018ء میں اس نوعیت کے انتخابات کرائیں گے جس سے پوری قوم کا اس پراسس پر اعتماد بحال ہو ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نامزد نگران وزیر اعظم ایسی کابینہ تشکیل دیں گے اور بیورکریسی میں ایسی ری شفلنگ کریں گے جس سے شفاف انتخابات ایک حقیقت بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی بھی بہت قابل احترام شخصیت ہیں اور وہ بھی ملک کے چیف جسٹس رہے ہیں اور ہمارے لئے محترم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دئیے تھے اور انہوں نے اپنی رائے تبدیل کی لیکن اس حوالے سے انہوں نے ہمارے ساتھ مشاورت نہیں کیا ۔ہمیں جسٹس(ر) ناصر الملک کے نام پر کوئی تحفظات نہیں ۔ انہوںنے خیبر پختوانخواہ میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب کہا کہ جے یو آئی (ف) اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی رسہ کشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ان کے قائد حزب اختلاف نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر نام طے کیا اور یہ آئینی طریق کار ہے اور جب نام پر اتفاق ہو گیا ہے تو سب کو اسے قبول کرنا چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.