Live Updates

نہ ن لیگ نہ پیپلز پارٹی، نگراں وزیراعظم کیلئے ناصر الملک کا نام دراصل کس نے تجویز کیا، نئی کہانی سامنے آگئی

ناصر الملک کا نام پی ٹی آئی کا تجویز کردہ ہے، وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر ایک شفاف الیکشن کروانے کیلئے بہترین ثابت ہوں گے، ناصر الملک 2013میں ہونے والی دھاندلی کیلئے بنائے جانے والے کمیشن کے سربراہ بھی تھے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی پر ردعمل

پیر 28 مئی 2018 18:39

نہ ن لیگ نہ پیپلز پارٹی، نگراں وزیراعظم کیلئے ناصر الملک کا نام دراصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ناصر الملک کا نام پی ٹی آئی کا تجویز کردہ ہے، ناصر الملک اپنے تجربے کی بنیاد پر ایک شفاف الیکشن کروانے کیلئے بہترین ثابت ہوں گے، ناصر الملک 2013میں ہونے والی دھاندلی کیلئے بنائے جانے والے کمیشن کے سربراہ بھی تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ناصر الملک کو بطور نگران وزیراعظم خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ناصر الملک کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ناصر الملک اس کمیشن کے سربراہ تھے جنہوں نے 2013میں ہونے والی دھاندلی کا کیس سنا تھا، ناصر الملک کو الیکشن کے معاملات میں کافی معلومات حاصل ہیں، عمران خان نے بھی اس نام پر خوشی کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی نے ذکاء اشرف کے نام کو مسترد کر دیا تھا جو کہ پیپلز پارٹی کے منتخب کردہ نام تھا، ناصر الملک پی ٹی آئی کا تجویز کردہ نام تھا، ناصر الملک اپنے تجربے کی بنیاد پر ایک شفاف الیکشن کروانے کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات