سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی درخواست خارج ، عتیق الرحمن انکے شوہر قرار

پیر 28 مئی 2018 18:39

سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی درخواست خارج ، عتیق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) لاہور کی فیملی کورٹ نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمن کو ان کا شوہر قرار دے دیا‘عدالت نے تکذیب نکاح کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میرا کے نکاح نامے کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیملی جج بابر ندیم نے میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کی، اس حوالے سے نکاح خواں نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایانکاح خواں نے بیان میں بتایا کہ عدالت میں جمع کیا گیا نکاح نامہ حقیقی ہے، انہوں نے میرا اور عتیق الرحمن کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا تھاخیال رہے کہ عتیق الرحمن نے کئی سال قبل میرا کے خاوند ہونے کا دعوی کیا تھا، جس پر گزشتہ کئی سال سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے اس ہی حوالے سے ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چلینج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :