لاہور ، ضلع کچہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قتل کا زیر حراست ملزم اسلم عرف اچھو جابحق

پیر مئی 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) لاہور کی ضلع کچہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قتل کے زیر حراست ملزم اسلم عرف اچھو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیابعد ازاں سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی اور رجسٹرار نے ضلع کچہری میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس حکام سے عدالت کی ناقص سیکیورٹی پر فوری رپورٹ طلب کرلی سیشن جج کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور بتایا جائے کہ فائرنگ کا واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیاخیال رہے کہ لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم پر ایم این اے سیف الملوک کھوکھر کے بھانجے کے قتل کا الزام تھا۔