کھوئی رٹہ سیکٹر کی سول آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک شخص زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

پیر 28 مئی 2018 18:40

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزی ، کھوئی رٹہ سیکٹر کی سول آبادی کو نشانہ بنایا، ایک شخص زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں ججوٹ بہادر ، چتر، بھینسہ گالہ، خانپور کی سول آبادی پر انڈین آرمی نے بلااشتعال گولہ باری کی جس سے دانش شبیر ولد محمد شبیر عمر 22سال قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہادر زخمی ہو گیا سول آبادی کو نشانہ بنانا انڈین آرمی کا آئے روز کا معمومل بن گیا ہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :