Live Updates

کھوئی رٹہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی افطار ڈنر کی تیاریاں مکمل‘ کھلاڑی پرجوش

پیر 28 مئی 2018 18:40

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے افطار ڈنر کی تیاریاں مکمل، کھلاڑی پر جوش، بڑی تعدادی میں کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان ، کئی لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے تفصیلات کے مطابق آج کھوئی رٹہ میں سابق امیدوار اسمبلی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نثار انصر ابدالی کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں فقید المثال افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے افطار ڈنر میں کھلاڑی کثیر تعدادی میں شریک ہوں گے اس سلسلہ میں کارکنان تحریک انصاف میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے معلوم ہوا ہے کہ حلقہ پانچ کھوئی رٹہ سے درجنوں کی تعداد میں لوگ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ دیگر قائدین بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات