انجمن تاجران باغ نے محکمہ برقیات کے فنی ملازمین کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

پیر مئی 18:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) انجمن تاجران باغ نے محکمہ برقیات کے فنی ملازمین کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا برقیات ملازمین کی ہڑتال 19روز میں داخل بیوروکریسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی کل تک برقیات ملازمین کے مطالبات حل نہ کیے گئے تو انجمن تاجران ہڑتال میں شامل ہو جائے گی حکومت فوری طور پر برقیات ملازمین کو واپڈا کے برابرمراعات دے آزاد کشمیر کے دشوار گزار اور دوردراز علاقوں میں برقیات ملازمین اپنی جانوں خطرے میں ڈال کر ریاست کو روشن کر رہے ہیںمگر انہیں نہ تو حفاظتی کیٹس مہیا کی جاتی ہیں اور اور نہ رسک الائونس دیاجاتا ہے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے معاملات طریل عرصہ سے التواء کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران باغ کے صدر حافظ طارق محمود نے برقیات ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برقیات ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے کی صدارت صدر فنی ملازمین سردار ظہیر چغتائی نے کی جبکہ مظاہرے سے صدر ایپکا سردار سعید خان،سردار سجاد،سردار افتخار،چوہدری یوسف،،چوہدری پرویز مخفی،راجہ عبدالحفیظ،گلزار انقلابی،انیس گردیزی،خالد گیلانی،ضمیر خان،امداد اللہ،سردار سعید چغتائی،راجہ مقصود،سردار صیاد خان،خلیل عباسی،چوہدری بشیر صدر فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن،خواجہ سبط الحسن،راجہ آزاد خان،اور دیگر نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ برقیات ملازمین کے مطالبات جائز اور درست ہیں حکومت فوری طور پر ملازمین کے مسائل حل کر کے سرکاری ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔