ْباغ ‘ بیرون آزادکشمیر سے لیئرمرغیاں اورچوزے لاکرفروخت کرنے پر مکمل پابندی عائدکردی گئی

پیر 28 مئی 2018 18:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ محمدوحیدخان نے بیرون آزادکشمیر سے لیئرمرغیاں اورچوزے لاکرفروخت کرنے پر زیردفعہ 144ض ف کے تحت مکمل پابندی عائدکردی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے آفس سے جاری ہونے والے پریس ہنڈنوٹ کے مطابق بیرون آزادکشمیر سے بعض افرادلیئرمرغیاں اورچوزے لاکرفروخت کرتے ہیں۔ایسے پرندوں سے متعلق ویکسین /حفاظتی ٹیکہ جات کے کیے جانے کی ضمانت نہیں ہوتی اوربیماریوں کے ذریعہ ضلع ہذامیں گھریلوسطح پرپولٹری کی سند متاثر ہونے کاخدشہ رہتاہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سرکاری سطح پر گورنمنٹ پولٹری فارم باغ میں ہفتہ میں تقریبا2500سے 3000یکروزہ چوزوں کی پیدوار ہورہی ہے۔جس کے متاثر ہونے کااندیشہ ہے ۔ضلع ہذامیںبیرون آزادکشمیر سے لائی جاکرفروخت ہونیوالی لیئرمرغیوں اورچوزوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاکہ پرندوں میںبیماروں کی روک تھام کی نسبت موثر ماحول میں ہوسکے۔لہذا آئندہ کوئی بھی شخص یااشخاص بیرون آزادکشمیر سے ضلع ہذا میں لیئر مرغیاں اور چوزے لاکرفروخت نہیں کرئیگا۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیردفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی ۔