خورشید شاہ کا سیاستدانوں پر ماں بیچنے کے سرل المیڈا کے الزام پر اظہاربرہمی

قائداعظم سیاستدان تھے، سیاستدانوں نے پاکستان بنایا، المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ، سرل المیڈا کو پتہ ہے کہ سارے سیاستدان ایسے نہیں ،سیاستدان باعزت، باغیرت اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے قومی اسمبلی میں پوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا بیان

پیر مئی 18:45

خورشید شاہ کا سیاستدانوں پر ماں بیچنے کے سرل المیڈا کے الزام پر اظہاربرہمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سیاستدانوں پر ماں بیچنے کے سرل المیڈا کے الزام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم سیاستدان تھے سیاستدانوں نے پاکستان بنایا، المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے، سرل المیڈا کو بھی پتہ ہے کہ سارے سیاستدان ایسے نہیں ،سیاستدان باعزت، باغیرت اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سیاستدانوں پر ماں بیچنے کے سرل المیڈا کے الزام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ قائداعظم سیاستدان تھے سیاستدانوں نے پاکستان بنایا، المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا تمام سیاستدانوں کو سرل المیڈا کی مذمت کرنی چاہیئے۔ یہ ایک سیاستدان کو گالی نہیں۔ انہیں بھی ہے جنہوں نے پاکستان بنایا۔ انہوں نے کہا سرل المیڈا کو بھی پتہ ہے کہ سارے سیاستدان ایسے نہیں ہیں،خورشید شا ہ نے کہا سیاستدان باعزت، باغیرت اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے۔