کارکن کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنا مہنگی پڑ گئی

سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے کارکن کی پٹائی کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 17:02

کارکن کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنا مہنگی پڑ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2018ء) کارکن کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنا مہنگی پڑ گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے کارکن کی پٹائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج الحمرا میں ہونے والی یوم تکبیر کی ایک تقریب میں سابق وزیر اعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے شرکت کی لیکن یوم تکبیر کی یہ تقریب اس وقت بد نظمی کا شکار ہوئی جب ایک مشکوک شخص نے نواز شریف کو اسٹیج پر جا کر ہاتھ ملانے کی کوشش کی ۔

نواز شریف سے ہاتھ ملانے والے شخص کا انداز بہت مشکوک تھا۔جس کے فوری بعد سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے مشکوک شخص کو پکڑ کر اس کی پٹائی کرنا شروع کر دی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ موجود تھیں جو سیکیورٹی اہلکاروں کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے والے شخص پر تشدد کرنے سے منع کرتی رہیں۔تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور نواز شریف سے ہاتھ ملانے والے شخص کو مشکوک شخص سمجھ کر اس کی پٹائی کر دی ۔

تاہم صورتحال کچھ بہتر ہوئی تو نواز شریف نے اس شخص کو پاس بلا کر گلے لگا لیا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف جب تقریر کرنے لگے تھے تو بد نظمی ہو گئی تھی۔اور ایک شخص نے نواز شریف پر جوتے سے حملہ کر دیا تھا۔یوم تکبیرکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے جذبے کی ستائش کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔میرا کارکنان سے یہ رشتہ بہت پرانا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ کے دل میں میرے لیے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔اور مجھے بھی آپ لوگوں سے بہت محبت ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے خود سے ہاتھ ملانے والے شخص کو بھی گلے لگا لیا۔
کارکن کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنا مہنگی پڑ گئی