پائل خان اسٹیج ڈرامے چھوڑ کر آبائی شہر پاکپتن پہنچ گئیں ،حضرت بابا فرید شکر گنج ؒکے مزار پر حاضری

پیر 28 مئی 2018 18:54

پائل خان اسٹیج ڈرامے چھوڑ کر آبائی شہر پاکپتن پہنچ گئیں ،حضرت بابا ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ پائل خان اسٹیج ڈرامے چھوڑ کر اپنے آبائی شہر پاکپتن روانہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پائل خان نے رمضان المبارک کے احترام میں اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار رکھی ہے اور اب وہ اپنے آبائی شہر پاکپتن پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے روحانی بزرگ ہستی حضرت بابا فرید شکر گنجؒ کے مزار پر بھی حاضری دی ۔پائل خان رمضان المبارک تیسرے عشرے کے آخر میں واپس لاہور آجائیں گی اور عید الفطر کو پیش کیے جانے والے ڈرامے کی ریہرسل میں حصہ لیں گی ۔

متعلقہ عنوان :