رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع

پیر 28 مئی 2018 18:54

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم رمضان المبارک سے لاہور میں تھیٹروں کو بند کر دیا گیا تھا تاہم اب الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال ll،الحمراء مال روڈ ہال llاور پنجابی کلچرل کمپلیکس میں اسٹیج ڈرامے دوبارہ سے شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم ان ڈراموں کو توقع کے مطابق کامیابی نہیں مل سکی ۔ اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اسٹیج ڈراموں کو عید الفطر پر ہی شروع کرنا مناسب ہو گا اس سے قبل احتراماً اسٹیج ڈرامے نہیں کرنے چاہیے اور جو بھی پروڈیوسر اسٹیج ڈرامے کررہے ہیں ان کو کبھی بھی فائدہ نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :