پیاف رہنمائوں کی مدثر مسعود چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر مئی 18:54

پیاف رہنمائوں کی مدثر مسعود چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے عہدیداران اور سابقہ صدور ، لاہور ٹائونشپ اندسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر شفیق نقی ، گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین افتخار بشیر چوہدری و دیگر بزنس کمیونٹی نے پیاف کے سیئنر ممبر، چمڑہ انڈسٹری سے وابستہ مشہور صنعتکار طارق مسعود چوہدری کی ناگہانی وفات پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے پیاف کے قائدین میاں انجم نثار،میاں شفقت علی،چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ،وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی، خواجہ شاہزیب اکرم ،سابق صدر لاہور چیمبر و پیاف محمد علی میاں،سہیل لاشاری،عرفان قصیر شیخ، سینیٹرظفر چودھری ، میاں ابوذر شادموجودہ صدر ملک طاہر جاویددیگر نے مدثر مسعود چوہدری (ای سی ممبر پیاف)سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند ترین جگہ عطاء فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

بزنس کمیونٹی نے کہا کہ طارق مسعود چوہدری مرحوم نے اپنی تمام تر زندگی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں صرف کی۔ تاجر برادری کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :