سرگودھا کے نواح میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے

پیر 28 مئی 2018 19:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سرگودھا کے نواح میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی چک 54 شمالی میں پرانی رنجش پر پسٹل 30 بور سیفائرنگ کر کے ناصر اقبال کو زخمی کر دیا گیا جس کی ذیشان وغیرہ سے رنجش چلی آرہی تھی زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسی طرح نواحی گاؤں 53 شمالی میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی رشتہ دار خاتون کو زخمی کر دیا،جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا دونوں واقعات تھانہ جھال چکیاں میں پیش آئے ۔جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :