ڈیر ہ اسماعیل خان،اٹل شریف کے قریب چار افراد کا لاٹھیوں اور چاقو کے سے حملہ ،خاتون سمیت تین افراد زخمی

پیر 28 مئی 2018 19:30

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) دربار اٹل شریف کے تنازعہ پر دربار اٹل شریف کے قریب چار افراد نے لاٹھیوں اور چاقو کے وار کر کے ایک خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا ‘ کلاچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں اٹل شریف کے رہائشی شمس الحق ولد پیر غلام غوث نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ دربار اٹل شریف کے تنازعہ پر دربار اٹل شریف کے قریب نور محمد ولد غلام قطب الدین ‘ ایوب ولد غلام حیدر ‘ مولوی اقبال سکنائے اٹل شریف اور ملک ہدایت سکنہ روڑی خیل نے مجھے اور ہمارے دو خدمتگاروں حق نواز اور شہناز بی بی کو لاٹھیوں اور چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ‘ کلاچی پولیس نے چار افراد کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :