جمہوریت کے نام پر جبروتی نظام برداشت نہیں کرینگے ،ملک عبوری فیصلوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ،مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 28 مئی 2018 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کے آج کے پرامن احتجاج پر تشدد اور ریاستی جبر ہے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ماہ مقدس میں پرامن شہریوں پرلاٹھی چارج نے واضح کردیا کہ اس ملک میں بے حیائی اور فحاشی کے نام پر جن لوگوں ایک سال کا دھرنا دیا ان لوگوں سے ایک دن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کیا گیا ، جمہوری طریقے سے اس ملک میں جہدوجہد کرنا وبال بن چکا ہے ، قبائل کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سینیٹ میں مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جبروتی نظام برداشت نہیں کرینگے ملک عبوری فیصلوں کا متحمل نہیں ہوسکتا فاٹا کا مقدمہ وہ لوگ سن رہے ہیں جہاں انکی کوئی نمائندگی نہیں جمعیت علماء اسلام کی مضبوط نمائندگی ہیں سینیٹ کی نشستیں ختم ہونے اور قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہونے سے ہی فاٹا کو محروم کرنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلے کرنے کی جلدی ہوتی ہے کسی کی سنی نہیں جاتی ،انہوں نے کہا مسائل کا حل بہرحال مذاکرات ہے۔