عوام کواستحصالی طبقات سے نجات دلانے کاوقت آچکاہے ،آغافضل الرحمن شاہ

جمعیت علماء اسلام بھرپورتیاری سے میدان میں اترے گی،چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات

پیر 28 مئی 2018 19:44

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات آغافضل الرحمن شاہ نے کہاہے کہ عوام کواستحصالی طبقات سے نجات دلانے کاوقت آچکاہے ،جمعیت علماء اسلام بھرپورتیاری سے میدان میں اترے گی ان شاء اللہ صوبے میں واضح اکثریت حاصل کرکے دیرینہ محرومیوں کاازالہ کریں گے ،انہوںنے کہاکہگزشتہ منتخب نمائندوں نے سوائے کرپشن اورلوٹ مارکے صوبے کے مایوس عوام کوکچھ نہیں دیا اب وقت آگیاہے کہ عوام لالچ اورعارضی مفادات کاشکارہونے کے بجائے ووٹ کی پرچی سے ان کرپٹ نمائندوں کااحتساب کریں جو اربوں کمانے کے بعداب چندہزارروپوں سے لوگوں کوایک بارپھربیوقوف بنانے کی کوششوں میں ہیں ،انہوںنے کہاکہ وطن عزیزمزیدکرپٹ اورنااہل نمانئدوں کے متحمل نہیں ہوسکتاعالمی سطح پرکرپشن کے حوالے سے بلوچستان کاپہلے نمبرپرآناایک المیہ سے کم نہیں،موجودہ نمائندوں نے سالانہ کروڑوں روپے غریب عوام کے نام پرخاموشی سے ڈکارلیئے اوراپنے خفیہ اثاثوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیااب ایک بارپھرسادہ لوح عوام کومحض چندہزاروپوں اورسہانے خواب کے سہارے بیوقوف بنانے کاآغازکرچکے ہیںمگراس بارجے یوآئی غریب اورمتاثرہ عوام کوسوداگروں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑے گی بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اترکرلوگوں کوان کے حقوق ہڑپ کرنے والوں کی حقیقت سے آگاہ کیاجائے گاان شاء اللہ اس باردیرینہ مایوسیوں کاشکار صوبے کی عوام ووٹ کی پرچی سے سیاسی سوداگروں کاکڑاحتساب کرے گی اورایک روشن مستقبل کے آغازکے لئے جمعیت علماء اسلام کوواضح اکثریت سے کامیاب کرکے استحصالی قوتوں کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ دے دیں گے ۔