ڈھاڈر میں یوم تکبیر کے موقع پر تحریک انصاف کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

پیر مئی 19:44

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ڈھاڈر میں یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت میر حاجی خان جتوئی نے کی ریلی میںنواب خان رند،وڈیرہ علی احمد رند، سید نواب شاہ دوپاسی ،جیسل رند،شاہ زور رند،علی گولہ ،بابل براہمانی اور دیگر شرکاء نے بینرز اٹھائے شاہی چوک سے رندعلی تک مارچ کیا اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں حاجی خان جتوئی،عبدالحئی گولہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ28مئی1998کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ریاست کے طور پر ابھرا اور اسلامی ممالک کیلئے قلعہ اسلام جبکہ ایٹمی دھماکے کرنے والا دنیا کا ساتواں ملک بنا اس دن ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدید خان اور انکی دیگر کہنہ مشق سائنسدانوں کی بدولت ہم نے یہ کارنامہ سر انجام دیایہ ایک تاریخ ساز دن ہے جب مادر وطن نے ایک ایسے ہتھیار کا تجربہ کیا جیسے دنیا میں مہلک ترین ہتھیار مانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اسلام کا پہلا ایٹمی ملک ہے اسی لیئے امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں لیکن پاکستانی افواج کی بہادر سپوتوں کی بدولت کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتاماضی میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے جارحیت کی تو تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے افواج کی بدولت اسے ذلت آمیز شکست نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ہم ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بن چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس دن کو ایک تاریخ ساز اور عہد ساز دن کے طور پر بطور یوم تکبیر مناتے ہیں اور ملک کی فضائیں اس دن نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی فلگ شگاف نعروں سے بلند ہوتے ہیں۔