ڈپٹی کمشنرنصیرآباد کے احکامات پر تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی نے قبضہ مافیہ کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا

پیر 28 مئی 2018 19:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآباد کے احکامات پر تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی نے قبضہ مافیہ کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیاگیا گرلزکالج ڈیرہ مرادجمالی کے گیٹ کے سامنے قبضہ مافیہ نے گھر بنا کر قبضہ کیا ہوا تھا جس قبضہ کی وجہ سیکیورٹی رسک اور اسٹوڈنٹس کو آنے جانے میں شدید مشکلات کاسامنا ٹریفک جام روز کا معمول بن چکاتھا اور پرنسپل گرلز کالج نے شکایت کی تھی کہ کالج کے گیٹ کے سامنے قبضہ مافیہ نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جسکی بناء پر تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی میربہادرخان کھوسہ نے میونسپل کمیٹی کے عملہ بابواصغررند پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او سٹی غلام حیدرمنجھو کے ہمراہ کاروائی کرکے گھروں مسمار کردیا اور کالج کے قریب سے میدان خالی کردیا قبضہ مافیا کے سرغنہ گھرچھوڑ کرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا، تحصیلدار میربہادرخان کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتیہوئے کہا کہ قبضہ مافیہ کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا سرکاری اراضیات اور تعلیمی اداروں کے قریب کسی کو بھی قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ڈیرہ مراد جمالی میں قبضہ مافیہ کیخلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :