31مئی کو قومی اسمبلی کا آخری دن ہوگا، تمام ارکان آخری دن اپنے پانچ سالہ تجربات کے حوالے سے اظہار خیال کریں،کوئی دوسری بات نہیں ہوگی، سب ایک دوسرے سے گلے ملیں،سپیکر سردار ایاز صادق

پیر مئی 19:53

31مئی کو قومی اسمبلی کا آخری دن ہوگا، تمام ارکان آخری دن اپنے پانچ سالہ ..
اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام ارکان قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے آخری دن اپنے پانچ سالہ تجربات کے حوالے سے اظہار خیال کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ 31 مئی کو موجودہ قومی اسمبلی کا آخری دن ہوگا اور اس دن تمام ارکان اپنی پانچ سالہ مدت کے حوالے سے تجربات بیان کریں گے۔ 31 مئی کو ہمارا آخری دن ہوگا۔ تمام ارکان کو چاہیے کہ وہ یہاں آکر اپنے پانچ سالہ دور کے تجربات کے حوالے سے بات کریں۔ کوئی دوسری بات نہیں ہوگی ‘ سب ایک دوسرے سے گلے ملیں۔