Live Updates

درہ آدم خیل میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کے حجرے پر حملے کی مذمت

پیر 28 مئی 2018 19:53

اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر ارکان نے درہ آدم خیل میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کے حجرے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ درہ آدم خیل کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کے حجرے پر جے یو آئی (ف) کے ورکروں نے حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے فیصلہ ہوا ہے حملہ کرنے کا کیا جواز بنتا ہے۔ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ سپیکر نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا وہ ایسا کرے۔ نعیمہ کشور خان نے کہا کہ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں ‘ کسی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہمارے ورکروں کے پرامن احتجاج پر ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات