سندھ کے پانی کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

پیر 28 مئی 2018 19:53

سندھ کے پانی کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں سے قومی اسمبلی ..
اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ سندھ کے پانی کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل میں ہونے والے فیصلوں سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالستار بچانی نے کہا کہ سی سی آئی نے سندھ کے پانی کے حوالے سے کیا فیصلے کئے ہیں۔ پینے کا پانی نہیں ہے ‘ مویشی مر رہے ہیں۔ سپیکر کے استفسار پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پانی کے حوالے سے وزیراعظم کی سطح پر بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے اور سی سی آئی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا ہے اس کی تفصیلات حاصل کرکے وہ ایوان کو بتا دیں گے۔