چکدرہ خوارزہ خیلہ شاہراہ پر کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا جائے،عائشہ سید

پیر 28 مئی 2018 19:53

اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے مطالبہ کیا ہے کہ چکدرہ خوارزہ خیلہ شاہراہ پر کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عائشہ سید نے کہا کہ چکدرہ خوارزہ خیلہ سڑک کی منظوری کے بعد کام التواء کا شکار ہے‘ آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ اس کا نوٹس لیا جائے۔ مالاکنڈ سے وفاقی محتسب کا دفتر بند کرکے ہزارہ ڈویژن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ دفتر بند نہ کیا جائے۔