بلوچستان میں تعلیم ‘ صحت ‘ پینے کے صاف پانی، دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انجینئر عثمان بادینی

پیر مئی 19:57

اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم ‘ صحت ‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انجینئر عثمان بادینی نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔ میرے حلقہ ضلع چاغی میں ایٹمی تجربہ کیا گیا تھا مگر چاغی کے لئے تعلیم‘ بجلی‘ گیس سمیت دیگر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ بلوچستان کے بچوں کا بھی حق بنتا ہے کہ ہم انہیں تعلیم فراہم کریں۔ سپیکر نے کہا کہ بلوچستان میں اب بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔