اسلام آباد کے غیر مستقل اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا،وزارت کیڈ

پیر 28 مئی 2018 19:57

اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو وزارت کیڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ماڈل سکولوں اور کالجوں کے غیر مستقل اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر نگہت پروین میر کے اسلام آباد ماڈل کالجوں اور سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

اس حوالے سے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری کیڈ سے بات کریں گے۔ نگہت پروین میر نے کہا کہ عارضی ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان کو مستقل کیا جائے۔