جامعہ کراچی، ایم اے اسلاملک اسٹڈیز سال اول وآخر اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان

پیر 28 مئی 2018 19:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اسلاملک اسٹڈیز سال اول وآخر اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایم اے سال اول کے امتحانات میں 13 طلبہ شریک ہوئے،12 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ ایک طالبعلم ناکام قرارپایا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 92.31 فیصد رہا۔ایم اے سال آخر کے امتحانات میں 27 طلبہ شریک ہوئے،18 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 88.89 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :