نگران وزیراعظم جمہوریت کی اچھی روایت ہے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

پیر 28 مئی 2018 20:08

نگران وزیراعظم جمہوریت کی اچھی روایت ہے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ
اسلام آباد۔ 28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم جمہوریت کی اچھی روایت ہے جبکہ ان کا کردار و اختیارات محدود نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے جن لوگوں کے نام سامنے آئے تھے ان میں سے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا۔ وہ بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم جمہوریت کی اچھی روایت ہے۔