مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹرینز کا ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی کی رہائشگاہ پر اجلاس

پیر 28 مئی 2018 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ضلع چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے تمام پارلیمنٹرینز کا ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی کی رہائشگاہ پر پیر کو ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آنے والے عام انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال، صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی، ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی، ایم پی اے ملک شہریار اعوان، ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور ایم پی اے مہوش سلطانہ نے شرکت کی۔

تمام پارلیمنٹرینز نے اپنے اس عزم کو دوہرایا کہ وہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور بھرپور طریقے سے آنے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چوہدری سلطان حیدر علی اور دیگر تمام پارلیمنٹرینز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے قائد نواز شریف کے اس بیانیہ {{’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘کو لیکر انتخابی مہم کیلئے میدان میں اتریں گے۔