عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا، چوہدری ذوالفقار احمد

پیر مئی 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس میں طے پایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے ضلعی پولیس کی امداد کے لیے ہمہ وقت موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

وہ چکوال چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ ظفر بختاوری کی طرف سے عمائدین علاقہ کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین دفاعی پیدوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل عبدالقیوم بھی موجود تھے۔ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ مجموعی طور پر الحمدللہ ضلع چکوال میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔