مرکزی امام بارگاہ سرپاک میں جشن امام حسن ؑ کے سلسلہ میں پندرہ اور سولہ رمضان المبارک کو بڑا اجتماع منعقد ہوگا

پیر 28 مئی 2018 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مرکزی امام بارگاہ سرپاک میں زیر اہتمام معروف عزادار چوہدری شوکت علی خان جشن امام حسن ؑ کے سلسلہ میں پندرہ اور سولہ رمضان المبارک کی درمیانی شب بعد از نماز مغربین ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہوگا، جس میں دور دراز علاقوں سے ہزاروں مومنین شرکت کریں گے، مرکزی امام بارگاہ بانی چوہدری شوکت علی خان نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔