پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی

پیر 28 مئی 2018 20:11

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ فتح جنگ کے ایس ایچ او ثاقب عباسی کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ بھال پھاٹک کے قریب منشیات فروش محمد علی چرس فروخت کرنے میں مصروف ہے جس پر پولیس کی چھاپہ مار پارٹی نے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد علی ولد عمر زادہ ساکن اپر دیر مالا کنڈ حال مقیم ریلوے سٹیشن روڈ فتح جنگ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 1070گرام چرس برآمد کر لی دوسری کاروائی میں اٹک روڈ پر صدکال سٹاپ کے قریب سے عنایت اللہ پٹھان ولد عصمت خان سکنہ میامی کابل خیل ضلع نارتھ وزیرستان حال مقیم صدکال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1460گرام چرس اعلیٰ کوالٹی برآمد کر لی دونوں ملزمان کے خلاف 9Cت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔