وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق

پیر 28 مئی 2018 20:11

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر اٹک اوروائس چئیرمین ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی اٹک اکرام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہو ںنے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میںاے ڈی سی جی اٹک فاروق اکمل کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیاا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلے میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں - اس سلسلے میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمعن زندگی گزار سکیں ۔