جامعہ سندھ جامشورو میں ’’رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول 2018ء‘‘ شروع ہو گیا

پیر مئی 20:11

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) جامعہ سندھ جامشورو میں ’’رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول جامشورو 2018ء‘‘ شروع ہو گیا ہے، جس کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیا اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو پرویز احمد عمرانی، رجسٹرار ساجد قیوم میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مختیار بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مریم کیریو، ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) اجوید احمد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ کھیل تفریح کے ساتھ جسمانی ورزش اور ذہنی صلاحیتوں کے اضافے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ اس قسم کی صحتمند سرگرمیوں کے ذریعے صحتمند معاشرے کی تشکیل میں بہت مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ میں نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی بھرپور مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ ان شعبوں میں بھی آگے آکر خود کو منوا سکیں ڈاکٹر برفت نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت صلاحیتیں موجود ہیں، اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ صوبائی و ملکی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی خود کو منوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹراسپورٹس (گرلز) مختیار بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مریم کریو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو پرویز احمد عمرانی نے کہا کہ کھیل جسمانی فٹنیس اور ماحول کی خوشگواریت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہئے قبل ازیں ’’رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول جامشورو 2018ء‘‘ کی آرگنائیزر اور جامعہ سندھ کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مریم کیریو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور فیسٹیول کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کا ماحول فراہم کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے رہنمائی کرنے، حوصلہ افزائی کرنے اور مکمل سپورٹ کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول کھیلوں میں حصہ لیے والوں کے جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جاتا تھا پر اس بار فیسٹیول پر ہونے والے تمام اخراجات وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کی جانب سے دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :