چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد ایمپلائز سوشل سیکورٹی گورننگ باڈی کا 12 واں اجلاس

پیر 28 مئی 2018 20:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیر صدارت اسلام آباد ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا 12 واں ا علیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ورکرز کی فلاح وبہود اور ادارے کی ترقی بارے معاملات کا جائز ہ لیاگیا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد سوشل سیکورٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس اب ہر 14دن کے بعد منعقد ہوا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ لیبرکارکنوں اور محنت کشوں کو سوشل سیکورٹی کے تحت بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ادارے کے پینل پر پرائیویٹ سیکٹر میں سے کوئی اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال رکھا جائے جہاں کارکنوں کو علاج معالجہ کے لئے ریفر کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ادارے اور متعلقہ شعبوں پر مشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اس بات کاجائزہ لے گی کہ سوشل سیکورٹی کے فنڈز کو منافع بخش اسکیموں میں لگانے بارے سفارشات مرتب کرے تاکہ اسے محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے کام ہوں ۔

اس تجویز کا بھی جائز ہ لیاگیا کہ 3ملین روپے تک فنڈز خاص ڈیپاڑٹ اور بچت اسکیموں میں لگائے جائیں۔ اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی کارکردگی چانچنے کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جو ملازمین کے سروس میٹرز اور فلاح وبہبود کے معاملات کا جائز ہ لے گی ۔

متعلقہ عنوان :