ہمارے خاندان نے جھوٹے وعدے کر کے کبھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہیں کی۔ عمر ایوب خان

پیر 28 مئی 2018 20:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17- عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ان کی خاندان نے جھوٹے وعدے کر کے کبھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ جب بھی موقع ملا عملی خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ نیابت کی مختلف یونین کونسلوں، ویلج کونسلوں اور مواضعات میں کارنر میٹنگ اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اور ان کے والد محترم نے اپنے اپنے ادوار میں ضلع ہری پورمیں بجلی و گیس کی فراہمی کے میگا پراجیکٹس دیکر ایک ایک گھر تک بجلی کی سہولت جبکہ خان پور و غازی سمیت ہری پورکے میدانی علاقوں اور پنیاں سے کھولیاں تک گیس کی مین پائپ لائن بچھا کر لوگوں کو میٹر کنکشن بھی فراہم کئے اور اگر دوبارہ موقع ملتا تو گیس منصوبہ کو مزید آگے توسیع دے کر محروم علاقوں کے لوگوں کو بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کرتے، اب بھی انشاء الله اگر عوام نے موقع دیا تو سابق ترقیاتی منصوبہ جات کو آگے بڑھاکر عوامی مسائل حل کریں گے۔