Live Updates

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں کنٹرولر امتحانات کی خالی نشست پر صوبائی وزیر نے سفارش پر کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا

پیر 28 مئی 2018 20:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں کنٹرولر امتحانات کی خالی نشست پر میرٹ پر آنے والے امیدوار کو نظر انداز کر کے صوبائی وزیر کی سفارش پر کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ کے پرنسپل سیف الرحمن کے مطابق انہوں نے ایبٹ آباد بورڈ میں کنٹرولر امتحانات کی خالی نشست پر انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے بعد جاری میرٹ لسٹ میں وہ پہلے نمبر آئے۔ متاثرہ امیدوار نے الزام عائد کیا کہ صوبائی وزیر عاطف خان نے صوابی کے رہائشی سفارشی امیدوار کو کنٹرولر امتحانات تعینات کروایا ہے۔ انہوں نے تبدیلی کے دعویدار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سفارشی بھرتی کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات