گلیات کے علاقہ نگری بالا میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

پیر 28 مئی 2018 20:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) گلیات کے علاقہ نگری بالا میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈونگا گلی پولیس کے مطابق نگری بالا میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے عاقب ولد علی فرمان شدید زخمی ہوا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلا ع پر ڈونگا گلی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی شخص کی رپورٹ پر تھانہ ڈونگا گلی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :