Live Updates

نصرالله مندوخیل کے بھتیجے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ قابل مذمت ہے ، ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، قاسم خان سوری

پیر 28 مئی 2018 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاسم خان سوری ،صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے تحریک انصاف شمالی بلوچستان ریجن کے نائب صدر نصرالله مندوخیل کے بھتیجے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے صوبے کے کسی بھی حصے میں عوام کی جان ومال کو تحفظ حاصل نہیں ہے نصرالله مندوخیل کے بھتیجے پر فائرنگ کا واقعہ ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے تحریک انصاف اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ حملہ آوروں کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے رہنمائوں عہدیداوں اور عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی درحقیقت ہمارے حکمرانوں کو صرف لوٹ مار کے سوا اورکچھ کرنا آتا ہی نہیں عوام جیئیں یا مریں انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں تحریک انصاف اسی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے میدان میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے نئے اور منصفانہ نظام کی بنیاد رکھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات