اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دو جون کو ہوگا

پیر 28 مئی 2018 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ اصغر خان اچکزئی نے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 2 جون سہ پہر 4 بجے ارباب ہائوس پر طلب کیا ہے جبکہ قومی اسمبلی ' صوبائی اسمبلی اور خواتین کی نشستوں پر خواہش مند خواتین حضرات سے درخواستیں 2 جون سہ پہر 3 بجے تک بمعہ فیس ناقابل واپسی صوبائی اسمبلی اور خواتین 15000 جبکہ قومی اسمبلی 20000 طلب کئے ہیں درخواستیں صوبائی پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری نظام الدین کاکڑ رابطہ نمبر 0300-3860083/0336-0087531 صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا رابطہ نمبر 0310-8055788/0333-7766488 کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔