28مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کو بتادیا ہم کسی سے کم نہیں،ہریش کمار لاسی

پیر مئی 20:16

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) 28مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کو بتادیا کہ ہم کسی سے کم نہیں اسی دن کے حوالے سے حب میں یوم تکبر کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی. ریلی کی قیادت ہریش کمار لاسی نے کی جو لاسی روڈ سے نکل کر مین بازار میں گشت کرتی موندرہ چوک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہریش کمار لاسی.

مولانا یعقوب ساسولی. سرور رونجھہ. عزیز ساسولی. اکرم موندرہ نے کہا کہ 20مئی 1998 کے دن وطن عزیز پاکستان کیلے ایک عظیم دن اسی دن دشمنان پاکستان کے ناپاک عزائم کو ملیہ میٹ کرنے کیلے پاک فوج نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کیی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ناقابل تسخیر بنانے کا سہرائ فوج کو جاتا ہے آج اگر ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور اپنے دشمنوں سے آنکھیں ملا کر بات کرتے ہیں تو یہ اللہ کے فضل سے اور پاک فوج کی جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ہی.

مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا ملک کے سائسندانوں اور پاک فوج کو جاتا ہے آج کل کچھ سیاسی لوگ اسکو اپنی کامیابی بتاتے پھر رہے ہیں ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان سیاسی لیڈروں کی باتوں میں نہ آئیں وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے والے ہمارے سائنسدان اور پاک فوج ہیں کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر نہیں. انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی مضبوط ترین اور بہادر فوج ہے پاکستان کے دشمن اپنے دماغ سے یہ خیال نکال دیں کہ ہم پاکستان کو نقصان دیں گے اگر کسی نے پاک وطن کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو ہم عوام اپنے بہادر فوج کے ساتھ مل کر اس آنکھ کو نکال دیں گے مقررین نے عہد کیا کہ جب تک چاند سورج رہیں گے انشاء اللہ پاکستان رہیگا اور ہم ہرسال اس دن کو اسی طرح مناتے رہیں گی.

ریلی میں عزیز بلوچ سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد شریک تھی.