28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،جمال شاہ کاکڑ

نواز شریف نے اغیار کی امداد کو ٹھوکر مار کر ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،مظاہرے سے یونس بلوچ اوردیگر کا خطاب

پیر مئی 20:16

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اس دن میاںمحمد نواز شریف نے تمام تر دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اورایک نئی تاریخ رقم کی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرأت مند قیادت کو جاتا ہے اور محمد نواز شریف نے اغیار کی امداد کو ٹھوکر مار کر ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،28مئی 1998 ء کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔

یہ بات مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر جمال شاہ کاکڑ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد یونس بلوچ ، شاکرمحمد حسنی ،سردارنقیب ترین ،ملک اسد سمالانی ، حیدر اچکزئی ،مرزا شمشاد، جاوید اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نسیم الرحمان خان ملاخیل ، اکرم پاشا، پیٹرک ایس ایم ، نسیم اللہ اچکزئی،احمد جان آغا، حاجی وارث اچکزئی ، مرزا شمشاد، عطاء اللہ محمد زئی ، اشرف ساگر،غلام آغا،منان درانی ،جاوید اعوان ، ذاکر بنگلزئی،خلیل الفت بلوچ، میر نوراحمد محمد حسنی ، طارق گل ، حیدراچکزئی ، ذکریا پیٹرک ، حاجی شنوگل خلجی اورکارکنون کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اجلاس اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نی28مئی کو 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان دشمن قوتوں کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی طرح کمزور ملک نہیں ہے مسلم لیگ (ن) نے ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی تاریخی منصوبوں کو مکمل کرکے ملک کو حقیقی طور پر محفوظ بنایاآج بھی مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان میںمقبول ہے بلوچستان میںپارٹی کو دوبارہ فعال بنایا جارہا ہے یوم تکبیر مسلم لیگ(ن) کی حب الوطنی کا ایک اہم ثبوت ہے آج جو مخالفین مسلم لیگ (ن) پر تنقید کررہے تھے 20سال پہلے میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی قوت بناکر ملک اور پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے میاں محمد نواز شریف ،،میاں شہباز شریف ،جنرل (ر)قادر بلوچ ،سیدال خان ناصر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔