نیلم کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہا ہوں ،شاہ غلام قادر

سابقہ ادوار میں پیسہ براہ راست کارکنوںکی جیبوں میں جانے کی وجہ سے زمین پر کوئی کام نہیں ہو سکے، دو سالہ دور اقتدار میں10کروڑ کے منصوبہ جو بذریعہ لوکل گورنمنٹ لگائے گئے ،سپیکرآزادکشمیراسمبلی

پیر مئی 20:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اسپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ نیلم میں60سالہ محرومیوں کے ازالے کیلئے کوشاں ہوں کوشش ہے کہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اُتر سکوں دن رات نیلم کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہا ہوں سابقہ ادوار میں پیسہ براہ راست کارکنوںکی جیبوں میں جانے کی وجہ سے زمین پر کوئی کام نہیں ہو سکے ہمارے دو سالہ دور اقتدار میں10کروڑ کے منصوبہ جو بذریعہ لوکل گورنمنٹ لگائے گئے ہم نے ایک سو فیصدزمین پر لگا کر انقلاب برپا کیا ہے 15 کلو میٹر جاگراں روڈ 12 کلو میٹر سرگن روڈ۔

8 کلو میٹر نگدر کارکہ روڈ ,70 کلو میٹر اٹھمقام کیل روڈ22 کلو میٹر کیل پھلائوئی روڈ،30 کلو میٹر نوسیری اٹھمقام روڈ پانچ بڑے پل جو دریائے نیلم پر لگائے جا رہے ہیں بیس کلو میٹر پختہ ایم ایل اے سکیم کے تحت سڑکیں جن کا عنقریب ٹینڈر ہونے والا ہے ہم محکمہ سیاحت میں27 کروڑ کی لاگت سے سیاحتی مقامات کیلئے خطیر رقیم، شاردہ ٹائون کی تعمیر وترقی کیلئے خطیر رقم ، شاردہ دواریاں ٹرانسمیشن لائن کام بروقت مکمل ہونا نیلم نگدر، جاگراں، اور گریس ویلی کو موبائل سروس کے زریعے پوری دنیا سے منسلک کرنا 500 سے زا ئد افراد کو روز گار کی سہولیات کی فراہمی فیز ٹو جاگراں، فیز تھری جاگراں، نگدر49 میگا واٹ، لوات اور دواریاں49x49 میگا واٹ کے منصوبے ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

میں اسمبلی میں رہوں یا نہ رہوں ہر صورت میں نیلم کے عوام کی خدمت میرا مشن ہو گا۔ نیلم چو نکہ میرا گھر ہے آج جو لوگ تنقیدر کر ر ہے ہیں تین سال بعد ان کو منفرد نیلم نظر آئے گا ایسا نیلم کہ ہر گائوں تک پختہ سڑکوں کا جال بچھا ہو گا صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں تبدیلی محسوس ہو گی نیلم میں سیاحتی مقامات اور دیگر معدنی مقامات نیلم کے عوام کی امانت ہیں اُن کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا میں نے بار ہا نیلم کے عوام سے کہا ہے کہ زمینوں کو فروخت مت کریں بلکہ خود کاروبار کریں تا کہ بیروز گاری میں کمی واقع ہو سکے۔

میری ضلعی ٹیم دن رات نیلم کے عوام کی خدمت میں مصرف ہے میر ی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت عوام کے درمیان گزاروں اور ہر ایک شخص کا کام وقت پر ہو بعض اوقات زیادہ مصروفیات کی وجہ سے اگر حلقے کو چند دن وقت نہ دے سکا تو اپوزیشن ایشو بنا لیتی ہے میں کبھجی رات کی تاریکی میٰں سفر نہیں کرتا عوام نی42000 ہزار کا مینڈیٹ دیا ہے میں نے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہوں حکومت آزاد کشمیر نے نیلم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وافر فنڈز فراہم کیے ہیں جس کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں میری کوشش ہے کہ 15 اگست تک تمام پراسس مکمل کر کے اٹھقمام کیل اور پھلائوی تک روڈ کے ٹینڈر جاری کروں، اور ستمبر سے قبل ورک آرڈر جاری ہو جائیں جب کہ 20 کلو میٹر پختہ سڑکوں کو ٹینڈز جون اور اگست میں جاری کر دیے جائیں میری کوشش تھی کہ نیلم کے عوام کو ایک سو فیصد پانی کی سہولیت گھر تک مہیا کر جائے الحمداللہ میں اس میں کامیاب ہو گیا اور جون پندرہ تک نیلم کے عوام کو ایک سو فیصد پانی ان کی دہلیز پر مہیا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے مظفرآباد میں مقامی ہوٹل پر صحافیوں کا افطاری کے دوران گفتگو میں کیا جس میں ان کے ہمراہ ترجمان مسلم لیگ ن نیلم محمد اقبال مغل، سٹاف آفیسر خواجہ محمد بشیر، پبلک ریلیشن آفیسر افضل جمال بھی موجود تھے۔