لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی ،آئی ایس پی آر

اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

پیر 28 مئی 2018 20:24

لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاک فوج نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی شائع ہونے والی کتاب دی اسپائے کرونیکلزکے حوالے سے مکمل تحقیقات کے لیے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی ،اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب 'دی اسپائے کرونیکلز' میں خود سے منسوب خیالات کی وضاحت کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔