Live Updates

وزیرکھیل وثقافت کاجسٹس ریٹائرڈناصر الملک کے بطور نگران وزیر اعظم کے تقرری پر اظہارمسرت

جسٹس ریٹائرڈناصر الملک سوات دھرتی کے قابل فخر سپوت ہیں جنہوں نے پہلے پشاور ہائیکورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے عدلیہ میں شاندارخدمات کی بدولت قوم کے سامنے اہل سوات کا سر بھی فخر سے بلند کیا

پیر 28 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل و پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویثرن کے صدر محمود خان ،وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈ ک وپی ٹی آئی سوات کے ضلعی صدر فضل حکیم خان نے جسٹس ریٹائرڈناصر الملک کے بطور نگران وزیر اعظم تقرر پر مسرت کاا ظہارکرتے ہوئے اس فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ہے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈناصر الملک سوات دھرتی کے قابل فخر سپوت ہیں جنہوں نے پہلے پشاور ہائیکورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے عدلیہ میں شاندارخدمات کی بدولت قوم کے سامنے اہل سوات کا سر بھی فخر سے بلند کیاانہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ہم سمیت تمام اہل سوات کی دعائیں ہمیشہ انکے ساتھ رہیں گی اور آئندہ بھی نت نئی کامیابیاں ان کا مقدر بنیںگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات