عید الفطر کے موقع پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ

پیر 28 مئی 2018 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کردیا اور متعلقہ حکام کو عید سے ایک ہفتہ قبل مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئی. اس سلسلے میں محکمہ کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر میں تین ہفتے رہ گئے ہیں اور لوگ اپنے والدین اور عزیزو اقارب کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کیلئے مختلف شہروں کا سفر کرتے ہیں لیکن اس دوران ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں جوکہ غیر قانونی اور مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث ہوتا ہی.

اعلامیہ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائی. اس سلسلے میں محکمہ نے متعلقہ حکام کو نگران کمیٹیاں تشکیل دینے اور ان کمیٹیوں کو عید سے ایک ہفتہ قبل فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکی. نگران کمیٹیوں کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :