شیخ علی اکبرمرحوم کی خدمات تادیریادرکھی جائیںگی،محمدعالم آفتاب

پیر 28 مئی 2018 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) شیخ علی اکبرمرحوم کی خدمات کوبنگالی کمیونٹی کبھی بھلانہ پائے گی،مرحوم نے پوری ذندگی مملکت خدادادپاکستان کی تعمیروترقی اور بنگالی کمیونٹی کے مسائل حل کیلئے وقف کررکھی تھی،قوم ایک محسن،مربی،مشفق اور عظیم لیڈرسے محروم ہوگئی،ان خیالات کااظہار قربان ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدرمولانامحمدعالم آفتاب،سیکریٹری جنرل یونس الحسینی،حافظ سیدنور،ناصراحمدمنا،حاجی عزیزالرحمن،دودومیاں،ملک عبدالستار،مولانامفیض الرحمن آزاد،ہارون رشید،مولاناسعیدعالم مہتاب،شاہدظہیر،نورالاسلام،اشرف صدیقی،جسیم الدین ودیگرنے اورنگی ٹائون سیکٹر12/L میںمرحوم شیخ علی اکبرکے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب وافطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میںمڈل ایسٹ سے مرحوم کے صاحبزادوںماجدعلی اکبر،ہاشم علی اکبر، ہارون علی اکبر،عبدالرحمن یوسف اوریونس امیری نے خصوصی طورپرآن لائن شرکت کی،اس موقع پربنگالی نظریاتی کونسل،فریادنیوز،دی سٹیزن رائٹس ،پاک بنگالی گرینڈقومی جرگہ ودیگر سیاسی،سماجی تنظیموںکے ذمہ داران بھی موجودتھے، مقررین نے مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان کے پہلے عشرے میںموت،نمازفجرکے بعدلاکھوںلوگوںکی نمازجنازہ میںشرکت اورعظیم قبرستان جنت المعلیٰ میںتدفین اللہ تعالیٰ کے خوش نصیب بندوںکی قسمت میںآتی ہے،مرحوم پاکستان اورمڈل ایسٹ میںمحب وطن بنگالی کمیونٹی کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت چاق وچوبندرہتے تھے،غرباء،مستحقین،مساکین اوریتیموںکی خبرگیری مرحوم کاخاصہ تھا،پوری بنگالی کمیونٹی شیخ علی اکبر کی رحلت پرافسردہ اوردل گرفتہ ہے،مرحوم کی نیک صفتی اورعنداللہ مقبول ہونے کی دلیل ہے کہ مرحوم کودنیاکے سب سے مقدس شہرمکہ مکرمہ میںموت ملی،دنیاکی سب سے عظیم مسجدحرم شریف میںنمازجنازہ نصیب ہوئی،دنیاکی عظیم قبرستان جنت المعلیٰ میںپیوندخاک ہونے کاشرف حاصل ہوا،آج ہم بھی اس بات کاعہدکرتے ہیںکہ مرحوم کی خدمت خلق کے مشن کوقربان ویلفیئرآرگنائزیشن سمیت دیگرپلیٹ فارم سے اجاگرکرتے اورسرانجام دیتے رہیںگے،دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے گناہوںکو معاف فرماکرمرحوم کوجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام اورجملہ اہل خانہ وعزیزواقارب کویہ عظیم صدمہ سہنے کاحوصلہ عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :