سرل المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے،تمام سیاستدانوں کواس کی مذمت کرنی چاہیئے، سید خورشید شاہ

سیاستدان باعزت، باغیرت اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے،سیاستدانوں نے پاکستان بنایا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا سرل المیڈا کے الزام پر اظہار برہمی

پیر 28 مئی 2018 20:31

سرل المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے،تمام سیاستدانوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سرل المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے،تمام سیاستدانوں کو سرل المیڈا کی مذمت کرنی چاہیئے،سیاستدان باعزت، باغیرت اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے،سیاستدانوں نے پاکستان بنایا۔

(جاری ہے)

پیر پو تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سیاستدانوں پر ماں بیچنے کے سرل المیڈا کے الزام شدید برہمیپر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائدا عظم سیاستدان تھے ،سیاستدانوں نے پاکستان بنایا۔

المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے۔تمام سیاستدانوں کو سرل المیڈا کی مذمت کرنی چاہیئے۔یہ ایک سیاستدان کو گالی نہیں،انہیں بھی ہے جنہوں نے پاکستان بنایا۔سرل المیڈا کو بھی پتہ ہے کہ سارے سیاستدان ایسے نہیں ہیں۔سیاستدان باعزت، باغیرت اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے۔