بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کیلئے نامزدکر دیا

پی پی پی تمام معاملات افہام و تفہیم اور پرامن طریقے سے مسائل کا چاہتی ہے ،فرحت اللہ بابر کو مفاہمتی جرگے کے لیئے نامزد کرنا قابل اطمینان ہے،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منظور پشتین کی ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 28 مئی 2018 20:38

بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) بلاول بھٹو زرداری کے فرحت اللہ بابر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کے لیئے نامزدکر دیا گیا،پشتون تحفظ موومینٹ رہنما منظور پشتین نے بلاول بھٹو زرداری سے مفاہمتی جرگہ میں نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست کی تھی،بلاول بھٹو زرداری کی منظور پشتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی تمام معاملات افہام و تفہیم اور پرامن طریقے سے مسائل کا چاہتی ہے ۔

فرحت اللہ بابر کو مفاہمتی جرگے کے لیئے نامزد کرنا قابل اطمینان ہے۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فرحت اللہ بابر پی ٹی ایم کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کے لیئے نامزدکر دیا گیا۔ریاستی اداروں سے مذاکرات کے لیئے پی ٹی ایم کے مجوزہ مفاہمتی جرگے میں فرحت اللہ بابر کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشتون تحفظ موومینٹ رہنما منظور پشتیننے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہکر کے مفاہمتی جرگہ میں نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے منظور پشتین کی درخواست پر فرحت اللہ بابر کو پی ٹی ایم مفاہمتے جرگے کے لیئے نامزد کیا ۔بلاول بھٹو زرداری کی منظور پشتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی تمام معاملات افہام و تفہیم اور پرامن طریقے سے مسائل کا چاہتی ہے ۔فرحت اللہ بابر کو مفاہمتی جرگے کے لیئے نامزد کرنا قابل اطمینان ہے۔